کیا سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کا تب وحی تھے؟
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال :

کیا سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کا تب وحی تھے؟

جواب:

سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کا تب وحی تھے ، رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابو سفیان رضی اللہ عنہ کی درخواست پر معاویہ رضی اللہ عنہ کو اپنا کا تب مقرر کیا تھا، اس پر ائمہ کا اتفاق ہے۔
❀ سید نا ابوسفیان رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض گزار ہوئے :
معاوية، تجعله كاتبا بين يديك، قال : نعم .
”آپ معاویہ کو کاتب وحی بنالیں، فرمایا: جی ضرور “
(صحیح مسلم : 2501)
❀ حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ (774ھ) فرماتے ہیں:
هذا قدر متفق عليه بين الناس قاطبة .
”اس حدیث میں مذکور باتوں پر اہل علم کا اتفاق ہے۔ “
(البداية والنهاية : 355/8)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے