کیا سونا اور چاندی ملا کر زکوٰة کا نصاب پورا کیا جا سکتا ہے؟
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

کیا سونا اور چاندی ملا کر زکوٰة کا نصاب پورا کیا جا سکتا ہے؟

جواب:

سونا اور چاندی علیحدہ علیحدہ جنس ہیں، ہر ایک کا اپنا نصاب ہے، ایک کو دوسرے سے ملا کر نصاب پورا نہیں کیا جائے گا۔ ہر ایک میں اپنے نصاب کا اعتبار ہو گا۔
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
ليس فيما دون خمس أواق صدقة، وليس فيما دون خمس ذود صدقة، وليس فيما دون خمس أوسق صدقة.
پانچ اوقیہ (چالیس درہم) سے کم چاندی پر زکوٰة واجب نہیں، پانچ اونٹوں سے کم پر زکوٰة نہیں، اسی طرح پانچ وسق سے کم غلے پر زکوٰة نہیں۔
(صحيح البخاري: 1405، صحيح مسلم: 979)
حدیث میں ہر شے کا الگ الگ نصاب بیان کیا گیا ہے، ایک کو دوسرے سے نہیں ملایا گیا، یہی حکم سونے اور چاندی کا ہے۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے