مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

کیا سفر میں نماز عصر اور نماز مغرب کو جمع کیا جاسکتا ہے؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

کیا سفر میں نماز عصر اور نماز مغرب کو جمع کیا جاسکتا ہے؟

جواب:

سفر میں عصر اور مغرب کو جمع نہیں کیا جاسکتا۔ نمازوں کو جمع کرنا ہو، تو ظہر اور عصر کو جمع کیا جا سکتا ہے، اسی طرح مغرب اور عشاء کو جمع کیا جا سکتا ہے۔ نماز فجر کو کسی نماز کے ساتھ جمع نہیں کیا جاسکتا۔
❀ حافظ ابن ملقن رحمہ اللہ (804ھ) فرماتے ہیں:
الإجماع قائم على امتناع الجمع بين الصبح وغيرها، وبين العصر والمغرب
اس پر اجماع ہے کہ نماز فجر کے ساتھ کسی نماز کو جمع نہیں کیا جائے گا، نیز عصر اور مغرب کو بھی جمع نہیں کیا جائے گا۔
(الإعلام بفوائد عمدة الأحكام: 4/75)

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔