کیا سجدے کا نشان نیکی کی علامت ہے؟ شرعی وضاحت
ماخوذ: فتاویٰ ارکان اسلام

سوال

کیا پیشانی پر سجدے کے باعث بننے والا نشان صالح لوگوں کی نشانی ہے؟
کیا کسی حدیث میں آیا ہے کہ سجدے کی وجہ سے پیشانی پر نشان پڑ جانا نیک اور صالح لوگوں کی علامات میں شامل ہے؟

جواب

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ بات درست نہیں کہ سجدے کی وجہ سے پیشانی پر بننے والا محراب یا نشان نیک اور صالح لوگوں کی نشانی ہو۔ شریعت کی رو سے نیک لوگوں کی حقیقی علامتیں کچھ اور ہیں، مثلاً:

❀ چہرے پر نور ہونا
❀ سینے کا کھل جانا (انشراح صدر)
❀ عمدہ اخلاق (حسن خلق)

پیشانی پر سجدے کا نشان بعض اوقات جلد کی نرمی یا ساخت کی وجہ سے ظاہر ہو جاتا ہے، اور یہ ان لوگوں میں بھی ہو سکتا ہے جو صرف فرائض نمازوں کی ادائیگی کے پابند ہوں۔

اس کے برخلاف، بعض اوقات ایسے افراد کی پیشانی پر یہ نشان ظاہر نہیں ہوتا جو باقاعدگی سے نوافل پڑھتے ہیں اور طویل سجدے کرتے ہیں۔ لہٰذا، سجدے کا نشان صالحیت کی قطعی علامت نہیں ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے