سوال
سبز عمامہ پگڑی کے متعلق فرمائیں کہ سنت ہے یا نہیں اور آپ صلی الله علیہ وسلم نے کون سے رنگ کا عمامہ پہنا تھا؟ کہتے ہیں کہ عمامہ پہن کر نماز پڑھیں تو زیادہ ثواب ہوتا ہے؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
سفید عمامہ کو ترجیح دی گئی ہے:
◈ سفید عمامہ افضل ہے، اس لیے کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے سفید لباس اور کپڑوں کو افضل قرار دیا ہے۔
عمامہ پہننے کا اجر و ثواب:
◈ عمامہ پہننے میں اجر و ثواب ہے، کیونکہ:
◈ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم بھی عمامہ پہنا کرتے تھے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عمامہ کا رنگ:
◈ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کی پگڑی مبارک کا رنگ کالا تھا۔
(ابوداود، المجلد الثانی، کتاب اللباس، باب فی العمائم)
ھذا ما عندي، والله أعلم بالصواب