تحریر: عمران ایوب لاہوری
کیا ساتویں روز سے پہلے عقیقہ کرسکتے ہیں
ایسا شخص سنت کی خلاف ورزی کرنے والا ہے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عقیقہ کے لیے جو دن مقرر فرمایا ہے وہ پیدائش کا ساتواں روز ہے ۔ بعض علما نے کہا ہے اتنا ضرور ہے کہ اگر کوئی ساتویں روز سے پہلے ہی عقیقہ کر لیتا ہے تو بچہ گروی سے آزاد ہو جائے گا جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”ہر بچہ اپنے عقیقہ کے عوض گروی ہے ۔“ اب چونکہ عقیقہ ہو چکا ہے اس لیے وہ گروی سے تو آزاد ہو گیا ہے لیکن یہ شخص سنت کو نہیں حاصل کر سکا کیونکہ سنت یہی ہے کہ ساتویں روز عقیقہ کیا جائے ۔