کیا زید کے بیٹے کا نکاح عائشہ سے جائز ہے؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

زید کی دوسری بیوی نے عائشہ کو دودھ پلایا ہے، کیا زید کے بیٹے کا نکاح عائشہ سے ہو سکتا ہے؟

جواب:

ان دونوں کا آپس میں نکاح نہیں ہو سکتا۔ یہ دونوں بہن بھائی ہیں، کیونکہ عائشہ لڑکے کے والد کی رضاعی بیٹی ہے۔
وَأَخَوَاتُكُمْ
(النساء: 23)
اور تمہاری بہنوں کو بھی تم پر حرام کر دیا گیا ہے۔
یہاں بہنوں سے رضاعی بہنیں بھی مراد ہیں۔