کیا زمزم قبلہ کی طرف منہ کر کے پینا مسنون ہے؟
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

کیا زمزم قبلہ کی طرف منہ کر کے پینا مسنون ہے؟

جواب:

جی ہاں، زمزم قبلہ رو ہو کر پینا مستحب ہے۔
❀ عبداللہ بن ابی ملیکہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں:
”مجھے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: آپ کہاں سے آئے ہیں؟ عرض کیا: زمزم پی کر۔ فرمایا: ویسے پیا، جیسے پینا چاہیے؟ عرض کیا: کیسے پینا چاہیے؟ فرمایا: زمزم پیتے وقت قبلہ رو ہو جائیں، پھر بسم اللہ پڑھیں، تین سانس لیں، پیٹ بھر کر پی لیں تو الحمدللہ کہیں، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہمارے اور منافقین کے مابین ایک نشانی یہ بھی ہے کہ منافقین پیٹ بھر کر زمزم نہیں پیتے۔“
(السنن الكبرى للبيهقي: 9656، 9657، وسندہ حسن)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے