کیا روزہ رکھنے کے لیے ماہواری روکنے والی گولیاں کھائی جاسکتی ہیں :۔
سوال :۔
کیا میرے لئے جائز ہے کہ میں رمضان المبارک کے آخری حصے میں ماہواری کو روکنے والی گولیاں کھا لوں تاکہ میں باقی دنوں کے روزے بھی مکمل کر سکوں؟
فتوی :۔
اگر نیت نیک عمل کرنے کی ہو تو حیض کو روکنے والی دوائی کھا لینا جائز ہے۔ اگر آپ نے یہ ارادہ کیا کہ آپ وقت مقررہ پر روزے رکھ سکیں اور نماز باجماعت ادا کر سکیں جیسا کہ نماز تراویح وغیرہ اور یہ کہ فضیلت کے ایام میں زیادہ سے زیادہ تلاوت قرآن مجید کر سکیں تو اس ارادے سے یہ گولیاں کھا لینے میں کوئی حرج نہیں، اگرچہ آپ کا ارادہ صرف یہ ہو کہ میں روزے مکمل کر لوں تاکہ میرے ذمے روزوں کا فرض بہر حال ادا ہو جائے گا۔