یہ اقتباس فضیلتہ الشیخ مُبشر احمد ربانی رحمہ اللہ کی کتاب احکام و مسائل رمضان سے ماخوذ ہے۔
کیا روزوں کی قضا کو سردیوں تک مؤخر کر سکتے ہیں؟
سوال :۔
کیا رمضان المبارک میں رہ جانے والے روزوں کی قضا کو سردی کے موسم تک مؤخر کیا جا سکتا ہے؟
فتوی :۔
رمضان المبارک میں چھوڑے ہوئے روزوں کی قضا طاقت حاصل ہو جانے اور عذر شرعی کے دور ہو جانے کے فوراً بعد ضروری ہے اور ان میں تاخیر صرف اسی صورت میں جائز ہے جب بیماری، سفر یا موت کا امکان ہو۔ لیکن اگر کسی نے سردی کے موسم (چھوٹے دنوں کی آمد) تک تاخیر کر لی تو یہ بہر حال ادا ہو جائیں گے اور جو فرض اس کے ذمے تھا وہ ساقط ہو جائے گا۔