مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

کیا روافض سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے عقیدت رکھتے ہیں؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

کیا روافض سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے عقیدت رکھتے ہیں؟

جواب:

اہل سنت والجماعت تمام امہات المؤمنین بشمول سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے محبت اور عقیدت رکھتے ہیں، ان کا ادب و احترام بجا لاتے ہیں، ان کے ذکر خیر پر خوش ہوتے ہیں، اس کے برخلاف روافض سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے بغض رکھتے ہیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے محبت کرتے تھے اور دوسروں کو بھی ان سے محبت و عقیدت رکھنے کا حکم فرماتے تھے۔
❀ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا:
أى بنية ألست تحبين ما أحب؟ فقالت: بلىٰ، قال: فأحبي هذه
بیٹی! کیا آپ اس سے محبت نہیں کرتی، جس سے میں محبت کرتا ہوں؟ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: کیوں نہیں۔ فرمایا: پھر آپ عائشہ سے محبت کیجیے۔
(صحيح مسلم: 2442)
❀ حافظ ابن الجوزی رحمہ اللہ (597ھ) فرماتے ہیں:
أما أهل السنة فقلوبهم بالفرح عند ذكر عائشة طائشة، وأما الرافضة فتأخذهم حمى نافضة
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا ذکر ہو، تو اہل سنت کے دل خوشی سے نہال ہو جاتے ہیں، مگر روافض کو (ذکر عائشہ پر) کپکپی والا بخار چڑھ جاتا ہے۔

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔