کیا رضاعی دادی کی پوتی سے نکاح جائز ہے؟
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

بچے کو جس عورت نے دودھ پلایا، کیا وہ اپنی پوتی سے اس بچے کا نکاح کر سکتی ہے؟

جواب:

ان کا نکاح نہیں ہو سکتا۔ یہ دونوں رضاعی چچا بھتیجی ہیں۔ تو جیسے نسبی چچا بھتیجی کا نکاح جائز نہیں، اسی طرح رضاعی چچا بھتیجی کا نکاح جائز نہیں۔
وَبَنَاتُ الْأَخِ
(النساء: 23)
اور بھائی کی بیٹیوں کو (بھی تم پر حرام کر دیا گیا ہے)۔
اس میں رضاعی بھتیجیاں بھی شامل ہیں۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے