مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

کیا دنیا میں کسی نے اللہ تعالیٰ کو آنکھوں سے دیکھا؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال :

کیا دنیا میں کسی نے اللہ تعالیٰ کو آنکھوں سے دیکھا؟

جواب :

قیامت کے دن مؤمن اللہ تعالیٰ کا دیدار کریں گے، یہ دیدار حقیقی ہوگا، مگر دنیا میں اللہ تعالیٰ کو کسی نے نہیں دیکھا۔
❀ امام ابوبکر اسماعیلی رحمہ اللہ (371ھ) فرماتے ہیں:
يعتقدون جواز الرؤية من العباد المتقين لله عز وجل فى القيامة، دون الدنيا .
” اہل سنت والجماعت کا عقیدہ ہے کہ روز قیامت اللہ تعالیٰ کے متقی بندے اس کا دیدار کریں گے، نہ کہ دنیا میں ۔“
(اعتقاد أئمة الحديث، ص 6362 )
❀ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ (728 ھ) فرماتے ہیں:
الذي عليه أهل السنة قاطبة أن الله لم يره أحد بعينيه فى الدنيا .
”تمام اہل سنت والجماعت کا عقیدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کو دنیا میں کسی نے اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا۔“
(منهاج السنة : 349/3)

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔