ماخوذ : فتاوی علمیہ (توضیح الاحکام)
بیوی سے ہمبستری کئے بغیر ولیمہ
سوال:
کیا بیوی سے ہمبستری کئے بغیر ولیمہ کیا جا سکتا ہے؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ولیمہ کے وقت کے متعلق سلف صالحین کے درمیان اختلاف پایا جاتا ہے کہ:
◈ آیا ولیمہ عقد نکاح کے وقت کیا جائے
◈ یا دخول (ہمبستری) کے وقت
◈ یا دخول کے بعد
◈ یا اس معاملے میں وسعت ہے کہ عقد نکاح کے بعد سے لے کر دخول تک کسی بھی وقت ولیمہ کیا جا سکتا ہے
ان تمام آراء کی بنیاد پر اہل علم کے درمیان متعدد اقوال موجود ہیں۔
بہترین عمل کیا ہے؟
◈ افضل اور بہتر یہی ہے کہ ولیمہ نبی کریم ﷺ کی سنت کے مطابق، رخصتی اور دخول کے بعد کیا جائے۔
◈ لیکن اگر ایسا ممکن نہ ہو تو:
✿ دخول سے پہلے، یا
✿ عقد نکاح کے وقت، یا
✿ عقد نکاح کے بعد بھی
ولیمہ کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
فتویٰ نمبر: (2900)
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب