ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
کیا خواتین نماز جنازہ میں شریک ہو سکتی ہیں؟
جواب:
اگر باپردہ انتظام ہو، تو خواتین بھی نماز جنازہ میں شرکت کر سکتی ہیں، بشرطیکہ وہ بے صبری کا مظاہرہ نہ کریں، واویلا یا جزع و فزع نہ کریں۔
سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کے بیٹے عمیر رضی اللہ عنہ کے جنازے میں ام سلیم رضی اللہ عنہا نے شرکت کی۔
(شرح معاني الآثار للطحاوي: 1/508، المستدرك للحاكم: 1/365، وسندہ صحيح)