سوال
ایک آدمی اپنے جائز حق کے لیے رشوت دیتا ہے کیونکہ بغیر رشوت کے اس کا کام نہیں ہوتا، اسے اپنا حق نہیں ملتا۔ ایسی صورت میں کیا رشوت دینا جائز ہے؟ میں نوکری کا خواہشمند ہوں، آسامیاں بھی موجود ہیں، اور بحیثیت شہری میرا اس پر حق بھی ہے، لیکن رشوت دیے بغیر کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
رشوت ہر حال میں رشوت ہی کہلائے گی۔ البتہ یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ اگر کوئی شخص صرف اپنا جائز حق حاصل کرنے کے لیے رشوت دیتا ہے، تو یہ اس شخص کی طرف سے کسی دوسرے کا حق چھیننے یا ظلم کرنے جیسا نہیں ہے۔ یعنی اپنا حق لینے کے لیے دی جانے والی رشوت اور کسی دوسرے کا حق غصب کرنے کے لیے دی جانے والی رشوت دونوں برابر نہیں سمجھی جاتیں۔
تاہم، شرعی لحاظ سے رشوت دینا بہرحال ناپسندیدہ عمل ہے، اگرچہ مجبوری کے عالم میں اپنا حق لینے کے لیے دیا گیا ہو۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب