ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال :
کیا حائضہ صفا اور مروہ کی سعی کر سکتی ہے؟
جواب :
حائضہ صفا اور مروہ کی سعی نہیں کر سکتی۔ طواف کعبہ اور سعی کا ایک ہی حکم ہے۔
❀ ابوالعالیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
لا تقرأ القرآن، ولا تصلي، ولا تطوف بالبيت، ولا بين الصفا والمروة، وقال: الطواف بين الصفا والمروة عدل الطواف بالبيت.
”حائضہ قرآن اور نماز نہیں پڑھ سکتی، طواف اور سعی کی اجازت بھی نہیں، صفا و مروہ کی سعی طواف ہی کی طرح ہے۔“
(مصنف ابن أبي شيبة : 325/4 ، وسنده صحيح)
❀ علامہ ابن بطال رحمہ اللہ (449ھ) فرماتے ہیں:
لا خلاف بين العلماء أن الحائض لا تطوف بالبيت، ولا تسعى بين الصفا والمروة.
”اس میں اہل علم کا کوئی اختلاف نہیں کہ حائضہ نہ بیت اللہ کا طواف کر سکتی ہے اور نہ صفا اور مروہ کی سعی کر سکتی ہے۔“
(شرح صحيح البخاري : 230/4)