ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
کیا جہری نمازوں میں مقتدی جہری قرآت کر سکتا ہے؟
جواب:
جن نمازوں میں امام جہری قرآت کرتا ہے، ان نمازوں میں مقتدی جہری قرآت نہیں کرے گا، بلکہ آہستہ آواز سے سورت فاتحہ پڑھ کر خاموش ہو جائے گا اور امام کی قرآت سنے گا۔
❀ حافظ نووی رحمہ اللہ (676ھ) فرماتے ہیں:
أما المأموم فلا يجهر فى شيء من هذا بالإجماع.
مقتدی ان (جہری نمازوں) میں سے کسی نماز میں جہری قرآت نہیں کرے گا، اس پر اجماع ہے۔
(الأذكار: 49، التبيان في آداب حملة القرآن: 130)