کیا جھوٹے مدعی نبوت سے معجزہ طلب کیا جا سکتا ہے؟
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

کیا جھوٹے مدعی نبوت سے معجزہ طلب کیا جا سکتا ہے؟

جواب:

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی اور رسول ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی یا رسول پیدا نہیں ہو گا۔ اگر کوئی نبوت کا دعویٰ کرے، تو اس کا دعویٰ کرنا ہی اس کے جھوٹے ہونے کے لیے کافی ہے۔ اس سے اپنی نبوت کی سچائی پر دلیل نہیں مانگی جائے گی۔ البتہ اسے جھوٹا ثابت کرنے یا رسوا کرنے کے لیے دلیل مانگی جا سکتی ہے۔
❀ علمائے احناف نے لکھا ہے:
لو ادعى رجل النبوة فطلب رجل منه المعجزة قال بعضهم يكفر، وقال بعضهم: إن كان غرضه إظهار عجزه وافتضاحه لا يكفر
اگر کوئی شخص نبوت کا دعویٰ کرے اور کوئی مسلمان اس سے معجزہ طلب کرے، تو بعض فقہا کے نزدیک وہ کافر ہو جاتا ہے، جبکہ بعض اہل علم کا کہنا ہے کہ اگر مدعی نبوت کی درماندگی اور رسوائی کا اظہار مقصود ہو، تو وہ کافر نہ ہوگا۔
(خلاصة الفتاویٰ: 386/4، لسان الحكام: ص 415، البحر الرائق: 130/5، فتاویٰ فیض کرمانی: 294/3، فتاویٰ عالمگیری: 263/2)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے