کیا جن بدن انسانی میں حرکت کرتا ہے ؟
تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ

جواب :
نبی مکرم صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
« إن الشيطان يبلغ من الإنسان مبلغ الدم، وإني خشيت أن يقذف فى قلوبكما شيئا »
”بے شک شیطان انسان میں خون کے پہنچنے کے طرح پہنچتا ہے اور مجھے اس بات کا اندیشہ ہے کہ وہ تمھارے دلوں میں کوئی چیز پھینک دے گا۔“ [صحيح البخاري، رقم الحديث 33]
قاضی وغیرہ نے کہا: کہا گیا ہے کہ یہ حدیث اپنے ظاہر پر ہے اور بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے انسان کے اندرونی حصوں میں خون کے چلنے کی جگہوں پر چلنے کی قدرت و قوت پیدا کی ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ بدن کے باریک و لطيف مسام میں اپنا وسوسہ ڈالتا ہے، پھر وہ وسوسہ اس کے دل تک بچ جاتا ہے۔ [شرح صحيح مسلم للنووي 157/14/5]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں: