کیا جنات کا وجود ہے؟
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

کیا جنات کا وجود ہے؟

جواب:

اہل سنت والجماعت کا اجماعی واتفاقی عقیدہ ہے کہ جنات کا وجود ہے، قرآنی نصوص متواتر احادیث آثار سلف ، اجماع امت اور مشاہدہ اس پر دلیل ہیں، فلاسفہ وغیرہ ان کے وجود کا انکار کرتے ہیں۔ جنات کا کلی طور پر انکار کر دینا کفر صریح ہے، کیونکہ اس سے کئی قرآنی و حدیثی نصوص کا انکار لازم آتا ہے۔
❀ علامہ ابوالعباس قسطلانی رحمہ اللہ (923ھ) فرماتے ہیں:
قد دلت على وجودهم نصوص الكتاب والسنة مع إجماع كافة العلماء فى عصر الصحابة والتابعين عليه وتواتر نقله عن الأنبياء صلوات الله وسلامه عليهم تواترا ظاهرا يعلمه الخاص والعام فلا عبرة بإنكار الفلاسفة والباطنية وغيرهم ذلك.
” جنات کے وجود پر کتاب وسنت کی نصوص دلالت کرتی ہیں، نیز اس پر عہد صحابہ وتابعین کے تمام علما کا اجماع ہے۔ پہلے انبیائے کرام علیہ السلام سے بھی جنات کے وجود پر واضح تواتر منقول ہے، جسے ہر خاص و عام بآسانی جان سکتا ہے، لہذا فلاسفہ، باطنیہ وغیرہ کے جنات کا انکار کرنے کا کوئی اعتبار نہیں ۔“
(شرح القسطلاني : 303/5)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے