کیا جمعہ کے خطبے پر خطیب کو تنخواہ لینا جائز ہے؟

ماخوذ : احکام و مسائل، خرید و فروخت کے مسائل، جلد 1، صفحہ 391

سوال

کیا خطیب اور واعظ جمعہ کے خطبے اور درس وغیرہ کی مقرر کر کے تنخواہ لے سکتا ہے؟

جواب

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جی ہاں، خطیب اور واعظ جمعہ کے خطبے اور درس وغیرہ پر مقرر ہو کر تنخواہ لے سکتے ہیں۔

اس کی دلیل نبی اکرم ﷺ کا ارشادِ گرامی ہے:

«اِنَّ اَحَقَّ مَا اَخَذْتُمْ عَلَيْهِ اَجْرًا کِتَابُ اﷲِ»
’’سب سے زیادہ جس چیز پر تم اجرت لینے کا حق رکھتے ہو وہ اللہ کی کتاب ہے‘‘

(یعنی قرآن کریم کی تعلیم و تلاوت، یا اس کی تبلیغ و وعظ پر اجرت لینا جائز ہے)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے