ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
کیا جمائی کے بعد تعوذ پڑھنا درست ہے؟
جواب:
جمائی کے بعد تعوذ مشروع نہیں، البتہ کوئی پڑھ لے، تو کوئی حرج نہیں، کیونکہ جمائی شیطان کی طرف سے ہوتی ہے۔
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
أما التثاؤب، فإنما هو من الشيطان، فليرده ما استطاع، فإذا قال: ها، ضحك منه الشيطان
جمائی شیطان کی طرف سے ہے، جمائی آئے، تو اسے روکنے کی حتی المقدور کوشش کریں، جب کوئی جمائی لیتا ہے، تو شیطان ہنستا ہے۔
(صحيح البخاري: 6223)