کیا جانور ذبح کرتے وقت نیت کی جائے گی؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

کیا جانور ذبح کرتے وقت نیت کی جائے گی؟

جواب:

ذبح عبادت ہے اور ہر عبادت کے لیے نیت شرط ہے۔ ذبح کے وقت نیت ہونی چاہیے کہ اللہ کے نام پر ذبح کیا جا رہا ہے۔
❀ علامہ ابن العربی رحمہ اللہ (543ھ) فرماتے ہیں:
هي فرض بإجماع الأمة
امت کا اجماع ہے کہ (ذبح کے وقت) نیت کرنا فرض ہے۔
(المسالك في شرح موطأ مالك: 203/5)