ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
کیا ثقہ کی زیادت قبول ہے؟
جواب:
ثقہ کی زیادت قبول ہے۔
امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
الزيادة مقبولة
ثقہ کی زیادت مقبول ہے۔
(صحيح البخاري، تحت الرقم: 1483)
امام دارقطنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
زيادة الثقة مقبولة عندنا
ہمارے (محدثین) کے نزدیک ثقہ کی زیادت مقبول ہے۔
(الإلزامات والتتبع: 370)
❀ حافظ بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
الزيادة من الثقة مقبولة، إذا لم يكن فيها خلاف رواية الجماعة
ثقہ کی زیادت مقبول ہے، جب وہ اس روایت میں ثقات کی جماعت کی مخالفت نہ کر رہا ہو۔
(معرفة السنن والآثار: 268/3)