مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

کیا تین سال کی عمر میں دودھ پینے سے رضاعت ثابت ہوتی ہے؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

کیا تین سال کی عمر میں دودھ پینے سے رضاعت ثابت ہوتی ہے؟

جواب:

رضاعت کی مدت صرف دو سال ہے۔ اگر بچہ دو سال یا اس سے کم عمر میں کم سے کم پانچ بار دودھ پی لے، تو رضاعت ثابت ہو جاتی ہے۔ تین سال کی عمر میں دودھ پینے سے رضاعت ثابت نہیں ہوتی، کیونکہ رضاعت کی پوری مدت دو سال بیان ہوئی ہے۔
وَالْوَالِدَاتُ يُرْضِعْنَ أَوْلَادَهُنَّ حَوْلَيْنِ كَامِلَيْنِ لِمَنْ أَرَادَ أَنْ يُتِمَّ الرَّضَاعَةَ
(البقرة: 233)
مائیں اپنے بچوں کو مکمل دو سال دودھ پلائیں، جن کا ارادہ مدت رضاعت مکمل کرنے کا ہو۔

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔