کیا تھوڑا دودھ پینے سے بھی رضاعت ثابت ہو جاتی ہے؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

کیا تھوڑا دودھ پینے سے بھی رضاعت ثابت ہو جاتی ہے؟

جواب:

حرمت رضاعت اسی وقت ثابت ہوتی ہے، جب بچے نے مدت رضاعت میں پیٹ بھر کر کم سے کم پانچ مرتبہ دودھ پیا ہو ، اس سے کم پینے سے حرمت ثابت نہیں ہوتی۔
❀سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں:
”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے ، اس وقت میرے پاس ایک آدمی بیٹھا ہوا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: یہ کون ہے؟ عرض کیا: یہ میرا رضاعی بھائی ہے، فرمایا : پہچان لیں کہ آپ کے بھائی کون ہیں، رضاعت تب ثابت ہوتی ہے، جب دودھ ہی بچے کی غذا ہوتی ہے ۔“
(صحيح البخاري : 2647، صحیح مسلم : 1455)