ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
کیا توبہ سے کفر کی معافی ہو سکتی ہے؟
جواب:
سچے دل سے توبہ کی جائے، تو ہر گناہ کی معافی ہو جاتی ہے، اللہ تعالیٰ کفر، شرک اور بدعت کو بھی معاف کر دیتا ہے، بشرطیکہ توبہ کے بعد اس کا ارتکاب نہ کیا جائے۔
❀ علامہ قرطبی رحمہ اللہ (671ھ) فرماتے ہیں:
أجمعت الأمة على أن التوبة تمحو الكفر.
امت کا اجماع ہے کہ سچی توبہ کفر کو بھی مٹا دیتی ہے۔
(تفسير القرطبي: 181/12)