مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

کیا تمام انبیاء کے لیے "صلی الله علیہ وسلم” کہنا جائز ہے؟ قرآن و حدیث سے رہنمائی

فونٹ سائز:
ماخوذ: قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل، جلد 01، ص 487

سوال

کیا حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے لیے صلی الله علیہ وسلم کہنا جائز ہے؟ اور کیا دیگر رسولوں کے لیے بھی ایسا کہا جا سکتا ہے؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں وضاحت فرمائیں۔

جواب

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صحیح مسلم کی کتاب الایمان میں نزولِ مسیح سے متعلق احادیث میں ایک روایت موجود ہے، جس میں رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے خود حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے متعلق صلی الله علیہ وسلم کے الفاظ استعمال فرمائے ہیں۔

اسی طرح، صحیح بخاری اور امام نووی رحمہما اللہ وغیرہ نے بھی دیگر انبیاء کرام کے ساتھ صلی الله علیہ وسلم کے الفاظ استعمال کیے ہیں۔

والله اعلم

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔