کیا تعوذ قرآن کریم کا حصہ ہے؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال :

کیا تعوذ قرآن کریم کا حصہ ہے؟

جواب:

قرآن کی تلاوت سے پہلے تعوذ کا حکم قرآن کریم میں موجود ہے، مگر یہ قرآن کریم کا حصہ نہیں۔
فرمان باری تعالیٰ ہے:
﴿فَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ فَاسْتَعِذْ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ﴾
(النحل: 98)
” جب آپ قرآن کریم کی قرآت کرنے لگیں، شیطان مردود سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگ لیا کریں۔“
❀ علامہ ابن حیان اندلسی رحمہ اللہ (745ھ) فرماتے ہیں:
ليس من القرآن بإجماع
”اجماع ہے کہ تعوذ قرآن کا حصہ نہیں۔“
(البحر المحيط: 32/1)