ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
کیا بیوی کے نان و نفقہ کا بندوبست کرنا شوہر کے ذمہ ہے؟
جواب:
بیوی کے بنیادی اخراجات اور رہن سہن کا انتظام کرنا شوہر کے ذمہ ہے۔
❀ فرمان باری تعالیٰ ہے:
﴿وَعَلَى الْمَوْلُودِ لَهُ رِزْقُهُنَّ وَكِسْوَتُهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ لَا تُكَلَّفُ نَفْسٌ إِلَّا وُسْعَهَا﴾
(البقرة: 233)
”باپوں پر دستور کے مطابق بیویوں کا روٹی کپڑا ہے، ہر کسی کو اس کی وسعت کے مطابق مکلف ٹھہرایا جائے گا۔“