سوال
کیا اگر خاوند اپنی بیوی کا پستان منہ میں ڈالے اور دودھ کا قطرہ اس کے منہ میں چلا جائے تو نکاح ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
◄ یہ عمل اگرچہ غلط ہے اور خاوند کو ایسا کرنا جائز نہیں ہے،
◄ لیکن اس سے نکاح نہیں ٹوٹتا۔ نکاح بہرحال قائم رہتا ہے۔
◄ اس مسئلے کی وضاحت امام نووی رحمہ اللہ نے شرح مسلم میں بیان کی ہے۔
◄ مزید یہ کہ رضاعت (دودھ پینے کے سبب محرمیت قائم ہونا) کے لیے شرط یہ ہے کہ دودھ پینے والے کی عمر دو برس سے زائد نہ ہو۔
◄ جیسا کہ موطا امام محمد میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کا یہ قول موجود ہے۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب