ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
کیا بعض حنفی علما بھی آٹھ تراویح کو مسنون کہتے ہیں؟
جواب:
کئی حنفی علماء نے آٹھ رکعت کو مسنون لکھا ہے۔
❀ مولانا عبدالشکور فاروقی لکھنوی صاحب لکھتے ہیں:
”اگرچہ نبی کریم صلى الله عليه وسلم سے آٹھ تراویح مسنون ہیں اور ایک ضعیف روایت میں ابن عباس رضی الله عنہما سے بیس رکعت بھی ہے۔“
(علم الفقہ: 198)
یہی بات علامہ ابن ہمام حنفی (فتح القدير: 81/46)، علامہ عینی حنفی (عمدة القاري: 171/17)، علامہ ابن نجیم حنفی (البحر الرائق: 62/6)، علامہ ابن عابدین شامی حنفی (رد المحتار: 521/1)،علامہ ابوالحسن شرنبلانی حنفی (مراقی الفلاح: 442) اور علامہ طحطاوی حنفی (حاشية الطحطاوي على الدر المختار: 295/1) وغیرہ نے ذکر کی ہے۔