کیا برزخ میں جز اوسز اہوتی ہے؟
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال :

کیا برزخ میں جز اوسز اہوتی ہے؟

جواب :

برزخ موت اور قیامت کے درمیانی عرصہ کو کہتے ہیں ، اس میں جزا وسزا کا عمل ہوتا ہے، جسے عذاب قبر یا نعمت قبر کہتے ہیں۔ یہ برحق ہے، اس پر اہل سنت والجماعت کا اجماع و اتفاق ہے۔ کتاب وسنت کی نصوص اور آثار سلف اس پر دلات کناں ہیں۔
❀ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ (728ھ) فرماتے ہیں:
إثبات الثواب والعقاب فى البرزح ما بين الموت إلى يوم القيامة هذا قول السلف قاطبة وأهل السنة والجماعة .
”برزخ جو موت سے قیامت کے درمیان عرصہ کو کہتے ہیں، میں جزاوسزا ہوتی ہے، یہ تمام سلف اور اہل سنت والجماعت کا عقیدہ ہے۔“
(مجموع الفتاوى : 262/4)
❀ حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ (774ھ) فرماتے ہیں:
هذه الآية أصل كبير فى استدلال أهل السنة على عذاب البرزح فى القبور، وهى قوله : ﴿النَّارُ يُعْرَضُونَ عَلَيْهَا غُدُوًّا وَعَشِيًّا﴾
”قبر میں برزخی عذاب کے اثبات پر یہ آیت اہل سنت کی عظیم دلیل ہے : ﴿النَّارُ يُعْرَضُونَ عَلَيْهَا غُدُوًّا وَعَشِيًّا﴾ ”وہ صبح و شام آگ پر پیش کئے جاتے ہیں۔“
(تفسیر ابن كثير : 146/6)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے