ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
کیا بد گمانی حرام ہے؟
جواب :
جی ہاں، بدگمانی حرام ہے۔
❀ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ﴾
(الحجرات : 12)
”مومنو! بہت زیادہ گمان کرنے سے بچو، کیونکہ بعض گمان گناہ ہیں ۔“
سید نا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
”گمان سے بچیں، کیونکہ گمان سب سے بڑا جھوٹ ہے۔“
(صحيح البخاري : 5143، صحیح مسلم : 2563)