ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
کیا باپ اپنی بیوہ بیٹی کا رشتہ کسی پر پیش کر سکتا ہے؟
جواب:
باپ اپنی بیٹی کا ولی ہوتا ہے، وہ اپنی کنواری اور شوہر دیدہ بیٹی کا رشتہ اس کی رضامندی سے کسی پر پیش کر سکتا ہے۔
سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے شوہر فوت ہوئے، تو انہوں نے عدت گزاری، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
لقيت عثمان بن عفان، فعرضت عليه حفصة
میری ملاقات عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے ہوئی تو میں نے انہیں حفصہ رضی اللہ عنہا کا رشتہ پیش کیا۔
(صحيح البخاري: 4005)