ماخوذ : احکام و مسائل، حج و عمرہ کے مسائل، جلد 1، صفحہ 293
سوال
کیا بار بار طواف کرنا مسنون ہے؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بار بار طواف کرنا نیکی اور ثواب کا باعث ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے ایامِ منیٰ کے دوران متعدد مرتبہ طواف کیا، جو اس عمل کے فضیلت والے ہونے کی دلیل ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ طواف کی فضیلت میں جو احادیث آئی ہیں، وہ بھی اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ بار بار طواف کرنا باعثِ اجر و ثواب عمل ہے۔
اسی طرح انسان عمرے بھی بار بار کر سکتا ہے، کیونکہ اس میں بھی ثواب کی کثرت ہے اور شریعت نے اس کی اجازت دی ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب