کیا اہل سنت کے مذہب کا آغاز امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے ہوا؟

ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

کیا اہل سنت کے مذہب کا آغاز امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے ہوا؟

جواب:

یہ کہنا کہ اہل سنت مذہب کا آغاز امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے ہوا، بے حقیقت ہے، اہل سنت مذہب کا آغاز عہد صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے ہے۔
❀ شیخ الإسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ (728ھ) فرماتے ہیں:
مذهب أهل السنة والجماعة مذهب قديم معروف قبل أن يخلق الله أبا حنيفة ومالكا والشافعي وأحمد، فإنه مذهب الصحابة الذين تلقوه عن نبيهم، ومن خالف ذلك كان مبتدعا عند أهل السنة والجماعة.
اہل سنت والجماعت کا مذہب قدیم اور معروف مذہب ہے، یہ مذہب اس وقت سے ہے، جب ابھی اللہ تعالیٰ نے امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ، امام مالک رحمہ اللہ، امام شافعی رحمہ اللہ اور امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کو پیدا نہیں کیا تھا۔ یہ صحابہ رضی اللہ عنہم کا مذہب ہے، جنہوں نے یہ مذہب اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے حاصل کیا ہے، جو اس کی مخالفت کرے، وہ اہل سنت والجماعت کے نزدیک بدعتی ہے۔
(منهاج السنة: 601/2)

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سوشل میڈیا پر یہ مضمون فیچرڈ امیج کے ساتھ شئیر کرنے کے لیے یہ تصویر محفوظ کریں ⬇️