کیا اہلِ حدیث صرف محد ثین کا لقب ہے؟
آج کل بعض دیو بندی اہل حدیث یعنی اہل سنت سے گفتگو کے دوران میں اہل حدیث کو ’’غیر مقلدین‘‘ کہتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اہل حدیث صرف محد ثین کا لقب ہے، موجودہ لوگوں کو اہل حدیث کہنا جائز نہیں ، لہذا ایسے دیو بندیوں کی تردید کیلئے آل دیو بند یا ان کے اکابر کے بعض حوالے پیش خدمت ہیں:
آل دیوبند کے ’’شیخ التفسیر امام الاولیاء حضرت مولانا‘‘ احمد علی لاہوری نے فرمایا:
’’میں قادری اور حنفی ہوں۔ اہل حدیث نہ قادری ہیں اور نہ حنفی مگر وہ ہماری مسجد میں ۴۰ سال سے نماز پڑھ رہے ہیں میں ان کو حق پر سمجھتا ہوں ۔‘‘
🌿(ملفوظات طیبات ص ۱۱۵، دوسرانسخہ ص ۱۲۶)
🌸 آل دیوبند کے مفتی رشید احمد لدھیانوی دیوبندی نے لکھا ہے:
’’تقریبا دوسری تیسری صدی ہجری میں اہل حق میں فروعی اور جزئی مسائل کے حل کرنے میں اختلاف انظار کے پیش نظر پانچ مکاتب فکر قائم ہو گئے یعنی مذاہب اربعہ اور اہلِ حدیث ۔ اس زمانے سے لیکر آج تک انہی پانچ طریقوں میں حق کو منحصر سمجھا جاتا رہا ۔ رہا۔‘‘
🌿(احسن الفتاوی ج اص ۳۱۶ مودودی صاحب اور تخریب اسلام ص ۲۰)
🌸عبدالرشید ارشد دیوبندی نے انور شاہ کشمیری دیوبندی کے ایک مناظرے کے متعلق لکھا ہے:
’’ایک بار ایک مناظرہ میں جو حضرت ممدوح اور ایک اہل حدیث کے مابین ہوا۔ اہل حدیث عالم نے پوچھا۔ کیا آپ ابو حنیفہ رحمتہ اللہ کے مقلد ہیں؟ فرمایا نہیں۔ میں خود مجتہد ہوں اور اپنی تحقیق پر عمل کرتا ہوں‘‘
🌿(بیسں بڑے مسلمان ص ۳۸۳)
🌸عبدالرشید ارشد دیوبندی نے دوسری جگہ لکھا ہے :
’’حضرت مولانا محمد حسین بٹالوی (اہلحدیث سے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا تھا)‘‘
🌿(بیس بڑے مسلمان ص ۳۸۵)
آل دیو بند کے شیخ الحدیث محمد زکریا تبلیغی نے کہا:
’’میں نے اپنی جوانی کے زمانہ میں بڑی تحقیق کی ۔ قادیانیوں اور بدعتیوں اور اسی طرح اہل حدیث کو خطوط لکھے۔‘‘
🌿(تقریر بخاری ص ۵۹)
آل دیوبند کے ’’مفتی‘‘ سعید احمد پالنپوری نے مولا نا محمد حسین بٹالوی رحمہ اللہ کے تذکرہ میں عبدالحئی لکھنوی کا قول یوں نقل کیا ہے . ’’احناف اور اہل حدیث کے درمیان مخالفت تیز تر ہوگئی اور مناظرہ ، مکابرہ اور مجادلہ بلکہ مقاتلہ بن گیا۔‘‘
🌿(ایضاح الا دله مع حاشیہ جدیدہ ص ۳۱)
🌸محمود عالم اوکاڑوی دیوبندی نے لکھا ہے:
’’بلکہ خود مولانا عنایت اللہ شاہ صاحب نے بھی اہل حدیث کے ساتھ مناظرہ میں مولانا اوکاڑوی کو ہی مناظر تجویز کیا تھا اور خود اس مناظرہ کی صدارت کی تھی۔‘‘
🌿(فتوحات صندر ۴۴۳/۳)
🌸آل دیوبند کے ’’مفتی‘‘ محمد انور نے صوفی عبدالحمید سواتی دیوبندی کی کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے:
’’ہماری رائے میں نہ صرف حنفی مسلک کے ہر امام وخطیب کے لیے خصوصاً اور عوام لیے عموماً اس کا مطالعہ نافع ہے بلکہ مسلک اہل حدیث کے غیر متعصب حضرات کے لیے بھی اس کا مطالعہ انشاء اللہ بصیرت افروز و چشم کشا ہوگا‘‘
🌿(نماز مسنون ص ۱۸)
🌸 آل دیو بند کے ’’شیخ الاسلام‘‘ محمدتقی عثمانی نے لکھا ہے :
’’مثلا مشہور اہلِ حدیث عالم حضرت مولانا محمد اسمعیل سلفی رحمۃ اللہ علیہ‘‘
🌿(تقلید کی شرعی حیثیت ص ۱۴۶)
🌸آل دیوبند کے مفتی محمد یوسف لدھیانوی دیوبندی نے لکھا ہے:
’’فاتحہ خلف الامام مشہور اختلافی مسئلہ ہے۔ امام شافعی اس کو ضروری قرار دیتے ہیں اور اہلِ حدیث حضرات کا اسی پر عمل ہے۔‘‘
🌿(آپ کے مسائل اور ان کا حل جلد دوم ص ۲۰۷)
🌸آل دیو بند کے ’’مسجد و طریقت حضرت العلام مولانا اللہ یار خان‘‘ دیوبندی نے فرمایا:
’’دیوبندی اور اہل حدیث، ان سب کو میں اختلافات کے باوجود اسلام میں دیکھتا ہوں ۔‘‘
🌿(حیات طیبہ ص ۱۶۹، ماہنامہ ضرب حق نمبر ۳۰ ص ۱۱)
ہم نے یہ دس حوالے بطور نمونہ اور مشتے از خروارے نقل کئے ہیں اور اس طرح کے دیگر بھی بہت سے حوالے موجود ہیں۔ مثلاً :
🌸ابواحمد ’’مفتی‘‘ محمد عمر ایم اے دیوبندی نے لکھا ہے:
’’بلکہ اہل حدیث عوام سے ہماری مؤدبانہ درخواست ہے کہ آپکو ان حقائق سے بے بہرہ رکھ کر آپ کا فکری استحصال کیا گیا ہے.‘‘
🌿(چھپے راز حصہ ۴ص۲)
نیز مزید لکھا ہے :
’’اہل حدیث عوام یہ سوچتے ہوں گے کہ .‘‘
🌿(ایضاً ص ۳)
ان عبارات میں اہل حدیث عوام کو اہل حدیث کہا گیا ہے۔
🌸خالد محمود ایم اے مانچسٹر وی دیو بندی نے لکھا ہے:
ص۳)
’’بریلوی جماعت کے عالم مولانا عبد الرحمن چشتی نے بتلایا کہ مولانا عبدالستار خاں نیازی مشہور اہل حدیث عالم مولانا سید محمد داؤد غزنوی کی نماز جنازہ میں شامل تھے۔‘‘
🌿(مطالعه بر میلویت جلد چہارم ص ۳۸۷)
🌸حاجی امداداللہ مکی کے خلیفہ مجاز محمد انوار اللہ فاروقی نے لکھا ہے:
’’حالانکہ اہل حدیث کل صحابہ تھے۔‘‘
🌿(حقیقۃ الفقہ حصہ دوم ص ۲۲۸ مطبوعہ ادارۃ القرآن والعلوم الاسلامیہ کراچی،الحدیث حضرو : ۹۵ص ۲۷)
🌸محمد ادریس کاندھلوی دیوبندی نے لکھا ہے :
’’اہل حدیث تو تمام صحابہ تھے۔‘‘
🌿(اجتہاد اور تقلید کی بیمثال تحقیق ص ۴۸)
🌸عبدالحق حقانی دہلوی نے لکھا ہے:
’’اور اہل سنت شافعی حنبلی مالکی حنفی ہیں اور اہل حدیث بھی ان میں داخل ہیں‘‘
🌿(عقائد الاسلام ص۳)
یہ کتاب (عقائد الاسلام) محمد قاسم نانوتوی کی پسندیدہ ہے۔ دیکھئے ص ۲۶۴
🌸محمد کفایت اللہ دہلوی دیوبندی نے ایک سوال کے جواب میں لکھا ہے:
’’ہاں اہل حدیث مسلمان ہیں اور اہل سنت و الجماعت میں داخل ہیں۔‘‘
🌿(کفایت المفتی ج اص ۳۲۵ جواب نمبر ۳۷۰)
🌸سرفراز خان صفدر دیوبندی کے بیٹے ابو عمار زاہدالراشدی دیوبندی نے لکھا ہے:
’’حنفی اہل حدیث اختلافات بھی حضرت والد محترم کی تدریس و تصنیف کا مستقل موضوع رہے ہیں اور وہ نہ صرف ترمذی شریف کی تدریس میں ان مباحث پر باحوالہ تحقیقی گفتگو کرتے تھے بلکہ ان میں سے بہت سے مسائل پر انھوں نے مستقل کتا بیں بھی لکھی ہیں ،لیکن یہ تنازعہ ان کے نزدیک دیو بندی بریلوی تنازعہ کی طرح اصولی نہیں تھا بلکہ وہ ان
مسائل کو فروعی مسائل کا درجہ دیتے تھے ۔‘‘
🌿(ماہنامہ الشریعہ گوجرانوالہ مارچ ۲۰۱۰ ص۴)
ان حوالوں سے ثابت ہوا کہ آل دیوبند کے نزدیک بھی اہل حدیث کا لقب محدثین اور ان کے عوام یعنی عاملین بالحدیث سب کو شامل ہے اور اس لقب کو صرف محد ثین کرام کے ساتھ خاص کرنا صحیح نہیں ۔
بعض آل دیو بند نے جب دیکھا کہ محدثین نے طائفہ منصورہ تو اہل حدیث کو قرار دیا ہے جیسا کہ امام بخاری رحمہ اللہ نے فرمایا ہے:
يعني أهل الحديث
’’یعنی اس سے مراد اہل حدیث ہیں ۔‘‘
🌿(مسالة الاحتجاج بالشافعى لخطيب ص ۷م تحقیقی مقالات از حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ ج۱ ص۱۶۱)
تو بعض آل دیو بند نے اپنے لئے اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے لیے بھی اہل حدیث کا لفظ استعمال کیا، جس کے چند حوالے پیش خدمت ہیں:
🌸انوار خورشید دیو بندی نے لکھا ہے :
’’یہ بھی معلوم ہوا کہ اصل اہل حدیث کہلانے کے مستحق بھی احناف ہیں نہ کہ غیر مقلد‘‘
🌿(حدیث اور اہلحدیث ص ۸۸)
🌸امجد سعید دیو بندی نے سرخی جماتے ہوئے لکھا ہے :
’’احناف ہی اصل میں اہلحدیث ہیں‘‘
🌿(سیف حنفی ص ۱۲۵)
🌸پالن حقانی دیوبندی نے لکھا ہے:
’’میرے نزدیک انصاف اور دیانتداری کی بات اگر پوچھو تو یہ ہے کہ اس زمانہ میں جن کی عملی زندگی ہے وہ اہل حدیث بھی ہیں اور اہل تقلید بھی ہیں اور صحیح معنی میں وہی سنت والجماعت ہیں‘‘
🌿(شریعت یا جہالت ص۱۷۳-۱۷۴)
یہ کتاب محمد زکریا تبلیغی کی مصدقہ ہے۔ (۲۱/ جنوری ۲۰۱۳ء)