کیا انسان کے بال نجس ہیں؟
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال :

کیا انسان کے بال نجس ہیں؟

جواب:

انسانی بال نجس نہیں ، طاہر ہیں ۔
❀ حمید بن عبد الرحمن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں:
إنه سمع معاوية بن أبى سفيان عام حج على المنبر، فتناول قصة من شعر.
”انہوں نے سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما کو حج کے سال منبر پر (خطبہ دیتے ) سنا، آپ رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں بالوں کا ایک گچھا تھا۔“
(صحيح البخاري : 3468 ، صحیح مسلم : 2127)
❀ حافظ ابن عبد البر رحمہ اللہ (463ھ) فرماتے ہیں:
في هذا الحديث دليل على أن شعر بني آدم طاهر ألا ترى إلى تناول معاوية وهو فى الخطبة قصة الشعر وعلى هذا أكثر العلماء.
”یہ حدیث دلیل ہے کہ انسانوں کے بال طاہر ہیں، ذرا دیکھئے کہ سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما نے دوران خطبہ بالوں کا گچھا پکڑا ہوا ہے۔ اکثر اہل علم کا یہی موقف ہے۔“
(التمهيد : 219/7)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے