سوال :
کیا انبیائے کرام کبیرہ گناہ کا ارتکاب کرتے تھے؟
جواب:
انبیائے کرام کبیرہ گناہوں اور صغیرہ رذائل سے معصوم تھے۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں محفوظ رکھا تھا۔
❀ علامہ واحدی رحمہ اللہ (468ھ) فرماتے ہیں:
إن الأنبياء صلوات الله عليهم معصومون عن الكبائر، وذلك بإجماع العلماء.
”انبیائے کرام صلوات اللہ علیہم کبیرہ گناہوں سے معصوم تھے، اس پر اہل علم کا اجماع ہے۔“
(التفسير البسيط: 73/7)
❀ حافظ سیوطی رحمہ اللہ (911ھ) کہتے ہیں:
قال السبكي فى تفسيره: أجمعت الأمة على عصمة الأنبياء فيما يتعلق بالتبليغ وفي غير ذلك من الكبائر ومن الصغائر الرذيلة التى تحط مرتبتهم ومن المداومة على الصغائر، هذه الأربعة مجمع عليها.
”علامہ سبکی رحمہ اللہ نے اپنی تفسیر میں فرمایا ہے: امت کا اجماع ہے کہ انبیائے کرام امور تبلیغ میں معصوم ہیں، اس کے علاوہ کبائر، صغائر رذیلہ، جو ان کے مرتبہ کو کم کریں، اور صغائر پر دوام سے بھی معصوم ہیں۔ ان چار چیزوں (میں معصوم ہونے) پر اجماع ہے۔“
(الخصائص الكبرى: 449/2)