ماخوذ: قرآن و حدیث کی روشنی میں احکام و مسائل، جلد 01، صفحہ 487
سوال
کیا حضرت موسیٰ اور حضرت ابراہیم علیہما السلام کو صلی الله علیہ وسلم کہہ سکتے ہیں اور ان کے علاوہ دوسرے رسولوں کو بھی قرآن و حدیث کی رو سے واضح کریں؟
حافظ عبدالرحمن طاہر خطیب سرگودھا — 22/1/94
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
صحیح مسلم، کتاب الایمان، نزولِ مسیح علیہ السلام کی احادیث میں ایک روایت میں رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے خود حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں "صلی الله علیہ وسلم” کے الفاظ استعمال فرمائے ہیں۔
اسی طرح صحیح بخاری، امام نووی اور دیگر محدثین نے بھی دوسرے انبیاء کے ساتھ "صلی الله علیہ وسلم” کا صیغہ استعمال کیا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب