ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
کیا اعلانیہ فاسق سے نکاح درست ہے؟
جواب:
اگر کوئی اعلانیہ گناہ کرنے والے سے نکاح کر لے تو شرعاً وہ نکاح صحیح ہوگا، بشرطیکہ نکاح کی شرائط مکمل ہوں۔
❀ فرمان باری تعالی ہے:
الْخَبِيثَاتُ لِلْخَبِيثِينَ وَالْخَبِيثُونَ لِلْخَبِيثَاتِ
(النور : 26)
خبیث مردوں کے لیے خبیث عورتیں ہیں اور خبیث عورتوں کے لیے خبیث مرد ہیں۔