مرد اور عورت کا اعتکاف صرف مسجد میں ہوتا ہے

ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

کیا اعتکاف صرف مسجد میں مشروع ہے؟

جواب:

مرد اور عورت کا اعتکاف صرف مسجد میں ہوتا ہے، گھر میں اعتکاف پر کتاب وسنت میں کوئی دلیل نہیں، نہ سلف میں اس پر عمل ہے۔
❀ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
﴿وَأَنْتُمْ عَاكِفُونَ فِي الْمَسَاجِدِ﴾
(البقرة: 187)
” تم مسجد میں اعتکاف کر رہے ہو۔“
❀ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ (728ھ) فرماتے ہیں:
الاعتكاف من العبادات المشروعة بالمساجد باتفاق الأئمة.
”ائمہ کا اتفاق ہے کہ اعتکاف ان عبادات میں سے ہے، جنہیں مساجد میں ادا کرنا مشروع ہے۔“
(اقتضاء الصراط المستقيم: 356/2)

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے