یہ اقتباس شیخ مبشر احمد ربانی کی کتاب احکام و مسائل کتاب و سنت کی روشنی میں سے ماخوذ ہے۔
سوال :
کیا یہ حدیث صحیح ہے کہ ابراہیم علیہ السلام کو جب آگ میں ڈالا گیا تو تمام جاندار آگ بجھا رہے تھے مگر چھپکلی پھونک مار کر آگ جلا رہی تھی؟
جواب :
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلا شبہ ابراہیم علیہ السلام کو جب آگ میں ڈالا گیا تو زمین میں کوئی بھی جانور نہیں تھا مگر وہ ان پر آگ بجھا رہا تھا، سوائے چھپکلی کے، یہ ان پر آگ تیز کرنے کے لیے پھونکیں مار رہی تھی۔
(مسند احمد 83/6-109 ح 25289-25039، صحیح ابن حبان ح 5631، سلسلة الأحاديث الصحيحة ح 1981/4)
علامہ البانی رحمہ اللہ نے اس حدیث کو صحیح قرار دیا ہے۔ لہذا یہ بات صحیح ہے اور چھپکلی کی شیطانیت کی وجہ سے اسے مارنے پر ثواب بھی بیان کیا گیا ہے۔