سوال:
کیا آخرت میں جنوں کو عذاب ہوگا؟
جواب:
جن شریعت کے مکلف ہیں، ان کی طرف بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت ہوئی، ان میں بھی مؤمن اور کافر ہیں۔ ان کے نیکو کار جنت میں جائیں گے اور کفار و فساق جہنم میں جائیں گے۔ قرآن و حدیث میں کئی نصوص اس پر دال ہیں۔
❀ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
لَأَمْلَأَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ
(سورة هود: 119)
میں جہنم کو جنات اور انسانوں سے بھر دوں گا۔
❀ حافظ نووی رحمہ اللہ (676ھ) فرماتے ہیں:
اتفق العلماء على أن الجن يعذبون فى الآخرة على المعاصي
اہل علم کا اتفاق ہے کہ روز آخرت جنات کو بھی اپنے گناہوں کی وجہ سے عذاب ہوگا۔
(شرح مسلم: 4/169)