سوال:
درج ذیل روایت کی سند کیسی ہے؟
إن النبى صلى الله عليه وسلم بال قائما من جرح كان بمأبضه
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر پیشاب کیا، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھٹنے کے اندرونی حصہ میں زخم تھا۔
(المستدرک للحاکم: 645، السنن الكبرى للبیهقی: 489)
جواب:
روایت ضعیف و منکر ہے۔ حماد بن غسان جعفی متکلم فیہ ہے۔ یحییٰ بن عبد اللہ بن ماہان کی توثیق نہیں۔
حديث لا يثبت مثله
اس جیسی حدیث ثابت نہیں ہوتی۔
(السنن الكبرى: 488، معرفة السنن والآثار: 842، حافظ بیہقی رحمہ اللہ)
حافظ نووی رحمہ اللہ نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔
(شرح النووی: 165/3)
هذا منكر
یہ روایت منکر ہے۔
(المهذب في اختصار السنن الكبیر: 110/1، حافظ ذہبی رحمہ اللہ)
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے بھی اس حدیث کی صحت میں تردد کا اظہار کیا ہے۔
(فتح الباری: 330/1)