سوال:
کیا روٹی یا کھانے کے بعد میٹھی چیز کھانا سنت میں شامل ہے؟
جواب از فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں:
"كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّ الْحَلْوَاءَ وَالْعَسَلَ”
(صحیح البخاری: 5431)
’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میٹھی چیز اور شہد پسند فرمایا کرتے تھے۔‘‘
وضاحت:
- یہ حدیث نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے میٹھا پسند کرنے پر دلالت کرتی ہے، لیکن کھانے کے بعد میٹھا کھانے کو خاص کرنا ایسی کوئی بات احادیث میں واضح نہیں ہے۔
- نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میٹھی چیز کھانے کو پسند فرماتے تھے، لیکن احادیث میں ایسا کوئی مخصوص حکم نہیں ملتا کہ یہ عمل کھانے کے بعد ہی کیا جائے۔
- اس بارے میں کوئی صریح روایت میرے علم میں نہیں ہے کہ کھانے کے بعد میٹھی چیز کھانا سنت ہے۔
نتیجہ:
- میٹھی چیز کھانا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پسندیدہ عادات میں شامل تھا، لیکن اسے کھانے کے بعد خاص کرنا صحیح نصوص سے ثابت نہیں۔
- لہٰذا، یہ بات عمومی طور پر پسندیدہ عمل ہے لیکن مخصوص سنت نہیں۔