سوال
شیخ صاحب، آج کل مارکیٹ میں ایسے کپڑے دستیاب ہیں جن پر حروف تہجی اور شاعری وغیرہ پرنٹ ہوتی ہے۔ کیا ایسے کپڑے پہننا درست ہے؟
جواب از فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ
اگر ملبوسات پر مناسب اور شائستہ نقش و نگار ہوں تو ان کے پہننے میں کوئی حرج نہیں۔ تاہم، اگر ملبوسات پر بےہودہ الفاظ یا نازیبا مواد منقوش ہو تو ان سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔