تحریر: عمران ایوب لاہوری
کوڑ کے مریض سے فرار
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
لا عدوى ولا طيرة ولا هامة ولا صفر وفر من المجذوم كما تفر من الأسد
”چھوت لگنا ، بدشگونی لینا ، اُلو کا منحوس ہونا اور صفر کا منحوس ہونا یہ سب لغو خیالات ہیں البتہ کوڑ کے مریض سے اس طرح فرار اختیار کرو جیسے تم شیر سے بھاگتے ہو ۔“
[بخاري: 5707 ، كتاب الطب: باب الجذام]